کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اکا ہم شکل سیاستدان بھی منظر عام پر آگیا

پیر 13 مارچ 2017 17:24

ایمسٹر ڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اکا ہم شکل سیاستدان بھی منظر عام پر آگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقکینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ایک طرف تو اپنے انسان دوست اقدامات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں تو دوسری طرف ان کی شاندار شخصیت بھی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔کچھ روز قبل ان کی نوجوانی کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئیں تھی جس نے دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا تھا۔

(جاری ہے)

اب حال ہی میں نیدر لینڈز کے ایک سیاستدان بھی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں جو خاصی حد تک جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ہیں۔نیدر لینڈز کے رکن پارلیمنٹ جیس کلیور نہ صرف شکلا بلکہ عادتا بھی جسٹن ٹروڈو جیسے ہیں۔ وہ اپنی پارٹی کے ایسے رکن سمجھے جاتے ہیں جو پناہ گزینوں کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں اور ان کی بہتری چاہتے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کینیڈین وزیر اعظم سے مشابہت رکھنے پر وہ کیا محسوس کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا، میں ٹروڈو کے مسلز سے بہت حسد کرتا ہوں، کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ میرے مسلز بھی ان کی طرح ہوجائیں۔انٹرنیٹ پر بھی جیس کی جسٹن ٹروڈو سے مشابہت کو خوب سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :