عالمی برادری قحط زدہ لوگوں کی مدد کے لیے فوری اقدامات کرے، جرمنی

پیر 13 مارچ 2017 17:21

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) جرمنی کے وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعدد افریقی ممالک میں قحط اور بھوک کے خلاف عملی اقدامات کریں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جرمن وزیر خارجہ گابریئل نے یہ مطالبہ اقوام متحدہ کے ہنگامی امور کے رابطہ کار اسٹیفن اوبرائن سے ٹیلی فون پر کی گئی گفت گو کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

گابریئل کا کہنا تھا کہ اگر عالمی برادری نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے تو متاثرہ علاقوں میں لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ جرمنی نے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی فراہمی کے لیے پندرہ ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق کینیا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن میں بیس ملین سے زیادہ انسان قحط کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :