تھرپارکر،وڈیرے کی قید میں زنجیروں سے بندھی خاتون بازیاب

پیر 13 مارچ 2017 17:17

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء)تھرپارکر کے علاقہ چھاچھرو میں پولیس نے کارروائی کر کے وڈیرے کی قید میں زنجیروں سے بندھی خاتون بازیاب کرا لی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر چھاچھرو اور مبارک پولیس نے کارروائی کی جس میں ایک ماہ سے وڈیرے کے پاس قید خاتون پٹھانی بھیل بازیاب کر لی گئی ۔ وڈیرے نے خاتون کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا ۔خاتون کی بازیابی کے دوران وڈیرے کے ساتھیوں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔ پولیس نے یہ کارروائی متاثرہ خاتون کی ساس کے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد عدالت کے حکم پر کی ۔