بحریہ ٹائون کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز

کراچی کی مقامی حکومت کے دعوے ٹھس ، سندھ حکومت نے جس علاقے کا کہا ہے وہاں صفائی کی جائیگی،ملک ریاض

پیر 13 مارچ 2017 17:01

بحریہ ٹائون کی جانب سے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) کراچی کے ضلع وسطی میں بحریہ ٹاون کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر بحریہ ٹاون زین ملک کا کہنا ہے کہ ہم اپنی مشینری کے ذریعے کراچی کا کچرا اٹھانے کا کام کرینگے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی درخواست پر بحریہ ٹاؤن کراچی کے ضلع وسطی میں صفائی مہم کا آغا زکردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈائریکٹر بحریہ ٹاؤن زین ملک نے اہل کراچی سے بھی اپیل کی کہ صفائی مہم میں مدد کی جائے ، امید کی جا سکتی ہے کہ کراچی کے باسی کچرا اٹھائے جانے کے بعد اس عظیم شہر کی صفائی ستھرائی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے جس علاقے کا کہا ہے اس میں مکمل صفائی ہو گی لیکن صفائی برقرار رکھنا سندھ حکومت اور شہری حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :