لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر ے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر لئے

پیر 13 مارچ 2017 16:33

لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر ے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی فیصلے کے خلاف بیان بازی کرنے پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سر دار محمد رضا کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر نی2015میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ سردار رضا خان عدالتی احترام نہ کرنے کے باعث اپنے عہدے پر تعینات نہیں رہ سکتے۔انہوں نے مزید کہاکہ سابق جج کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف بیان بازی کرنے پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ جس پر عدالت نے درخواست گزار کو آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مزید دلائل کے لئے طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی