Live Updates

مریم نواز شریف لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہیں گی، طلال چوہدری

فواد چوہدری جیسے پھٹیچر اور ریلوکٹے اسی طرح سڑتے رہیں گے‘ مریم نواز کی ملک و قوم کے لئے بے شمار خدمات ہیں، تعلیمی اصلاحات کے لئے مریم نواز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں‘ تحریک انصاف کے رہنمائوں کا تنقیدی رویہ شرمناک ہے،مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کابیان

پیر 13 مارچ 2017 16:15

مریم نواز شریف لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہیں گی، طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہیں گی‘ فواد چوہدری جیسے پھٹیچر اور ریلوکٹے اسی طرح سڑتے رہیں گے‘ مریم نواز کی ملک و قوم کے لئے بے شمار خدمات ہیں تعلیمی اصلاحات کے لئے مریم نواز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں‘ تحریک انصاف کے رہنمائوں کا تنقیدی رویہ شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے پھٹیچر اور ریلوکٹے اسی طرح سڑتے رہیں گے مریم نواز شریف لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہیں گی۔ مریم نواز کسی تقریب میں جائیں یا ٹوئیٹ کریں پی ٹی آئی کا ردعمل ان کے سیاسی قد کاٹھ سے خوف کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف کی ملک و قوم کے لئے بے شمار خدمات ہیں۔ مریم نواز پاکستان میں نوجوانوں کے لئے تخلیق کئے گئے پہلے پروگرام کی خالق ہیں۔ تعلیمی اصلاحات کے لئے مریم نواز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ نادار اور مستحق افراد کے لئے ہیلتھ کیئر پروگرام مریم نواز کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کا تنقیدی رویہ شرمناک ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات