امریکہ کے شمال مشرقی حصے میں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے

نارتھ اور سائوتھ کیرولائنا میں 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے،امریکی محکمہ موسمیات

پیر 13 مارچ 2017 15:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) امریکہ کے شمال مشرقی حصے میں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے ، نیویارک اور دیگر مشرقی ریاستوں میں برف باری کی مزید پیشگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ اور سائوتھ کیرولائنا میں 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ (آج) منگل کو برفانی طوفان امریکہ کے مشرقی حصے کا رخ کرلے گا۔ذرائع کے مطابق نیویارک ، بوسٹن اور دیگر شہروں میں شدید برف باری ہوگی اور 12 سے 18 انچ تک برف پڑسکتی ہے۔ 3 برس بعد نارتھ کیرولائنا میں برف پڑنے پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :