مجھے ڈپٹی وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی گئی۔ جاوید ہاشمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 مارچ 2017 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینلکے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے ڈپٹی وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی بھی اپنی الگ پارٹی بنانے سے متعلق نہیں سوچا کیونکہ میرے پاس نہ تو وسائل ہیں اور نہ طاقت ہے اور نہ ہی ساری عمر میں نے ون مین پارٹی بنائی ہے ۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے بتایا کہ اس وقت مجھے یہ بھی کہا گیا کہ میں اسمبلی کے اندر ایک فارورڈ گروپ بناؤں اور اس گروپ کی بنیاد پر تحریک انصاف کے چودہ ایم این ایز میرے ساتھ شامل ہونے کو تیار تھے ۔ مجھے میرے سرکل اور کچھ ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا کہ آپ ڈپٹی وزیر اعظم بن جائیں اور اسمبلی سے استعفیٰ نہ دیں۔ لیکن میں نے اس آفر کو قبول نہیں کیا کیونکہ میں نے کبھی ون مین پارٹی بنانے کی خواہش نہیں کی۔

میں سمجھتا ہوں کہ پہلے سے موجود سیاسی جماعتوں کو مستحکم پونا چاہئیے ۔ میں پارلیمانی جمہوریت کا وکیل ہوں اور اسی کی جدو جہد کر رہا ہوں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ن لیگ میرے استعفیٰ دینے کے خلاف تھی لیکن میں نے اپنی سیٹ سے استعفیٰ دینے کو درست سمجھتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ جاوید ہاشمی نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :