جسٹس احمد علی شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکردیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 مارچ 2017 13:56

جسٹس احمد علی شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکردیا گیا
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 مارچ۔2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس احمد علی شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج مقررکردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی تجویز پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دے دی ہے جبکہ جسٹس احمدعلی شیخ اب سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات کئے گئے ہیں۔

وزارت قانون نے دونوں ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی سپریم کورٹ میں تقرری اور جسٹس احمد علی شیخ کی بحیثیت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش جوڈیشنل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی پہلے ہی دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :