امریکا کے شمال مشرقی حصے میں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے

پیر 13 مارچ 2017 13:46

امریکا کے شمال مشرقی حصے میں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) امریکا کے شمال مشرقی حصے شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک اور دیگر مشرقی ریاستوں میں برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ اور ساوتھ کیرولائنا میں 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ آج شام اور کل برفانی طوفان امریکا کے مشرقی حصے کا رخ کرلے گا۔ذرائع کے مطابق نیویارک ، بوسٹن اور دیگر شہروں میں شدید برف باری ہوگی اور 12 سے 18 انچ تک برف پڑسکتی ہے۔ 3 برس بعد نارتھ کیرولائنا میں برف پڑی ہے جس پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :