نواز شریف پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنا چاہتے ہیں لیکن پاک فوج اور آئی ایس آئی انہیں ایسا کرنے سے روک رہی ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 مارچ 2017 12:43

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 مارچ 2017ء) :بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور سرجیکل اسٹرائیکس کے جھوٹے دعوو ں سے اکثر ہی اپنا مذاق بنوا چکا ہے ۔ لیکن حال ہی میں بھارتی اخبار نے ایک رپورٹ شائع کی جس سے پاکستان کے خلاف بھارت کی زہر افشانی اور بھارت کے گھناو¿نے ارادوں کا یقین ہو جاتا ہے ۔ بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے اور اسے درست سمت میں لے جانے کے خواہشمند ہیں لیکن پاک فوج اور آئی ایس آئی نواز شریف کو ایسا کرنے سے روک رہی ہے۔

ری پبلکن ہندو اتحاد کے بانی شالی کمار کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے پاک کر کے بھارت کی ہی طرح درست سمت میں لانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے محسوس ہوتا ہے کہ صرف نواز شریف ہی ایسا چاہتے ہیں لیکن پاک آرمی اور آئی ایس آئی ان کے آڑے آ رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران سب سے بڑی بھارتی نژاد امریکی ڈونر شالی کمار نے کہا کہ مجھے اس بات کا پورا یقین ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کم از کم پاکستان جیسامنافق ملک نہیں بنائیں گے۔

شالی کمار نے گذشتہ برس ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی نژاد امریکی افراد سے خطاب کے لیے ایک ریلی کا انتظام بھی کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہئیے کہ ہم ا س کام میں نواز شریف کا ساتھ دیں، کیونکہ اگر دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ہو گیا تو خطے میں امن ہو گا اور خطے میں امن پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔