بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ْپاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 مارچ 2017 11:43

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ ْپاک فوج کی جانب سے منہ ..
راولاکوٹ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 مارچ۔2017ء) بھارتی فوج نے ایک بار پر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے صبح سے ہی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے پونچھ سیکٹر عباس پور کے نواحی گاوں چفاڑ، چڑی کوٹ اور ککوٹہ کے علاقے بھی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں 50 سالہ محمد کبیر اور 25 سالہ رابعہ زخمی ہوگئے جبکہ دوسری جانب پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔
 
 

متعلقہ عنوان :