معاشرے میں امن‘ ترقی اور اقتصادی استحکام کے لئے خواتین کا کردار اہم ہے‘ سردار ایاز صادق

پیر 13 مارچ 2017 11:36

معاشرے میں امن‘ ترقی اور اقتصادی استحکام کے لئے خواتین کا کردار اہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن‘ ترقی اور اقتصادی استحکام کے لئے خواتین کا کردار اہم ہے‘ پاکستان کی پارلیمنٹ میں بیس فیصد خواتین کی نمائندگی ہے‘ پارلیمنٹ میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کا ایجنڈا سرفہرست ہے‘ مارشل لاء کے دور میں جمہوریت کی بحالی کے لئے خواتین نے اہم کردار ادا کیا‘ ویمن کاکس کانفرنس مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے نہایت اہم ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں ویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ مردوں کی زندگی میں خواتین کے کردار کی اہمیت ہوتی ہے گھروں میں خواتین کی بے شمار ذمہ داریاں ہوتی ہیں مرد کی زندگی میں سب سے پہلی خاتون اس کی ماں ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کے دور میں جمہوریت کی بحالی کے لئے خواتین نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

مریم نواز وزیراعظم یوتھ پروگرام کی خالق ہیں۔ جمہوریت کی بقا اور ترقی میکں بھی خواتین کا کردار نمایاں رہا ہے تعصب کے خلاف خواتین نے قربانیاں دی ہیں۔ دنیا کے تمام حصوں میں خواتین کو ووٹ کا حق دیکر بااختیار بنایا گیا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ معاشرے میں امن‘ ترکی اور اقتصادی استحکام کے لئے خواتین کا کردار اہم ہے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ میں بیس فیصد خواتین کی نمائندگی ہے پارلیمنٹ میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کا ایجنڈا سرفہرست ہے ویمن کاکس کانفرنس مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے نہایت اہم ہے