پاکستانی فلمسٹار وینا ملک کو ان کے شوہر تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ نیا انکشاف سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 مارچ 2017 11:13

پاکستانی فلمسٹار وینا ملک کو ان کے شوہر تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ نیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 مارچ 2017ء): گذشتہ دو روز سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی پاکستانی فلمسٹار وینا ملک کی اپنے شوہر سے علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ وینا ملک سے متعلق ان کے ایک قریبی دوست نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انکشاف کیا کہ وینا ملک کے شوہر ان کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وینا ملک اور اسد خٹک نے شادی سے قبل یہی ظاہر کروایا کہ اسد خٹک ایک بہت امیر اور کروڑ پتی آدمی ہیں حالانکہ ایسا کچھ نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

اسد خٹک ایک  کنسٹرکشن کمپنی میں بطور مینجر کام کرتے تھے۔ انہوں نے پاکستان واپسی پر ورلڈ کپ کے موقع پر گانے بھی بنائے لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ وینا ملک نے اپنا کیرئیر دوبارہ سنبھالا جس سے دونوں میں اختلاف شروع ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وینا ملک کو اسد تشدد کا نشانہ بناتے تھے اور اپنے کیرئیر اور پاکستان سے متعلق بھی اسد کافی نا اُمید تھے۔شاید یہی وجہ تھی کہ وہ اپنی ناکامی کا غصہ وینا ملک پر اُتارتے تھے۔ پروگرام اینکر نے مزید کیا بتایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: