فلسطین ،نابلس میں یونیورسٹی کے طلباء نے ’گدھا ٹرانسپورٹ سروس شروع کردی، سروس کا مقصد لوگوں کو فلسطین کے تاریخی مقامات کی سستے داموں سیر، مقامی کھانوں سے لٴْطف اندوز ہونے ، پٴْر فضاء مقامات کی سیر و تفریح کے مواقع مہیا کرنا ہے

پیر 13 مارچ 2017 00:32

یوروشلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) فلسطین میں ایک انوکھی سیاحتی کمپنی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ سیاحتی کمپنی فلسطین کے مغربی کنارے نابلس میں قائم کی گئی ہے جس کا اصل سرمایہ رقم نہیں بلکہ گدھے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نابلس میں قائم النجاح یونیورسٹی کے طلباء نے ’گدھا ٹرانسپورٹ سروس‘ شروع کردی ہے جس کا اصل سرمایہ رقم نہیں بلکہ گدھے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سروس کا مقصد لوگوں کو فلسطین کے تاریخی مقامات کی سستے داموں سیر، مقامی کھانوں سے لٴْطف اندوز ہونے اور پٴْر فضاء مقامات کی سیر و تفریح کے مواقع مہیا کرنا ہے۔ وہ اپنے گاہکوں کو سیاحتی مقامات تک پہنچانے اور دیگر لوازمات کے لیے ایک گدھا صرف 25 ڈالر کرائے پر فراہم کرتے ہیں۔ سیاحتی کمپنی کے ایک بانی رٴْکن مونس الحاج نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ النجاح کے طلباء نے یہ منفرد کمپنی اس لیے قائم کی تاکہ وہ اپنے تعلیمی اور دیگر اخراجات کے حصول میں مدد لے سکیں، اس سے طلباء اور دیگر افراد کو روزگارکے مواقع بھی ملیں گے اور والدین اور جامعہ پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :