چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی بحرینی فورسز کے کمانڈر سے ملاقات ، دوطرفہ سلامتی کے امور اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال

جنرل زبیر محمودحیات نے بحرینی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی اور رائل کالج آف کمانڈ اینڈ سٹاف اینڈ سول ڈیفنس میں لیکچر بھی دیا ،آئی ایس پی آر

اتوار 12 مارچ 2017 23:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بحرینی فورسز کے کمانڈر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سلامتی کے امور اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بحرینی فورسز کے کمانڈر سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد سے ملاقات میںدوطرفہ سلامتی سے متعلق امور اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات کو بحرین آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔جنرل زبیر محمودحیات نے بحرین کے وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان سے بھی ملاقات کی ۔جنرل زبیر محمود حیات نے رائل کالج آف کمانڈ اینڈ سٹاف اینڈ سول ڈیفنس میں لیکچر بھی دیا ۔

متعلقہ عنوان :