ملک بھر میں آپریشن ردالفسادجاری ، مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افغانیوں سمیت 21 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 12 مارچ 2017 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت کاروائیاں جاری ہیں،پنجاب رینجرز ، پولیس اور حساس اداروں نے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افغانیوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد جاری ہے ۔ پنجاب رینجرز ، پولیس اور حساس اداروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت اسلام آباد ، راولپنڈی، ڈی جی خان ، لاہور ، راجن پور ، سیالکوٹ اور رحیم یار خان میں سرچ آپریشن کیا جس میں دو افغانیوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ آپریشن میں رینجرز ، پولیس اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔…(م د )