عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں بلدیہ ملیر کی حدود میں اشتہاری سائن بورڈ کے خلاف آپریشن

اتوار 12 مارچ 2017 23:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر کی حدود میں عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری سائن بورڈ ہولڈنگ اور دیگر اشتہاری مواد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر عمران اسلم کی سربراہی میں ڈائریکٹر لوکل ٹیکس نور محمد بلوچ نے کاروائی کرتے ہو ئے نیشنل ہائی وے ،ملیر پندرہ تا بکرا پیڑی روڈ ،موریاخان گوٹھ ، بھنس کالونی ، قائدآباد ، دائود اور مرتضیٰ چورنگی میں ہر قسم کے اشتہاری بورڈ پول سائن اسٹیمر ٖڈائریکشن بورڈ کا صفایا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اشتہاری کمپنیوں کو تمبی کر تے ہوئے ہدایت دی کے کسی بھی قسم کا اشتہار اگر عوامی مقامات پر کسی شخص نے بھی لگائے گاڑے یا لٹکانے کی کوشش کی تو معزز عدالت عظمیٰ کے تین مارچ 2017کے فیصلے کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی واضح رہے کے عدالت عظمیٰ کے احکامات مورخہ CP-209K9-3-2017کی روشنی کاروائی کی گئی ۔اس موقع پر محکمہ لوکل ٹیکس ، ٹیکسیشن اور لینڈ انکرونجمنٹ اسکواڈ کے افسران وملازمین نے بھاری مشینری کی مدد سے بلدیہ ملیر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کی گئی ۔