وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کی پاکستانی قو م کی جانب سے ہولی کے رنگارنگ تہوار پر ہندو برداری کو دلی مبارکباد

آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے‘ہندو برادری پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور سلامتی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے‘موجودہ جمہوری حکومت ہندوؤں سمیت تمام پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے‘ مریم اورنگزیب

اتوار 12 مارچ 2017 23:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پاکستانی قو م کی جانب سے ہولی کے رنگارنگ تہوار پر ہندو برداری کو دلی مبارکباد دیئے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار ’’ہولی‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے احترام اور مذہبی رواداری کی تلقین کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے‘ہندو برادری پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور سلامتی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ہندو برادری کا بھر پور کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت ہندوؤں سمیت تمام پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے اور انہیں ترقی و خوشحالی کے قومی دھارے میں ساتھ لیکر چل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :