پاک بحریہ کے دو بحری جہاز ٹیپو سلطان اور جرات خیر سگالی دورہ پر خلیج فارس کی بندرگاہ پہنچ گئے
اتوار 12 مارچ 2017 23:11
(جاری ہے)
برادر پڑوسی ملک کی حیثیت سے دونوں ممالک کی بحریہ کے بحری جہاز متواتر ایک دوسرے کی بندرگاہوں کے دورے کرتے ہیں اور بحری تجربات کے تبادلوں اور علاقائی سلامتی کی بہتری کیلئے بحری مشقوں میں حصہ لیتے ہیں۔
بحری بیڑے ٹیپو سلطان اور جرات کے دورہ ایران دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دوطرفہ قریبی رابطوں اور مضبوط رشتوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ قبل ازیں ایرانی بحری بیڑے لاوان، کوتارات، فالکن اور خنجر نے 27 سے 30 ستمبر کو کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا اور بحری مشقوں میں حصہ لیا۔ اس دوران پیشہ وارانہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پاک بحریہ کا خطہ میں رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے اور پاکستان نیوی مختلف علاقائی اور بین الاقوامی کثیر القوی بحری مشقوں میں بھی حصہ لے رہی ہے جن میں اپریل 2004ء سے اتحاری بحری مہم پلان (سی ایم سی پی) بھی شامل ہے جس کا مقصد بحری ماحول کو غیر قانونی مقاصد کیلئے استعمال کو روکنا ہے جس کی روک تھام بھی شامل ہے۔ پاک بحریہ کے بحری بیڑے کے دورہ ایران کا مقصد علاقائی امن کی جانب ایک اہم کوشش ہے اور بحری لائنز کے رابطوں میں اضافہ اور بحری مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔ اس دورہ کے دوران دونوں ملکوں کی بحری افواج متعدد باہمی دلچسپی کے پروگراموں ، اہم اجلاسوں کا انعقاد ہوگا۔ دونوں بحری افواج پیشہ وارانہ تیاریوں اور بحری تعاون کی مشقوں میں بھی حصہ لیں گے۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.