خضدار میں محکمہ زراعت سمیت دیگر محکمہ جات نے مشترکہ طور پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

اتوار 12 مارچ 2017 22:31

کوئٹہ۔12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء)خضدار میں محکمہ زراعت ، محکمہ ایگری کلچر ایم ایم ڈی ، محکمہ ہارٹی کلچر ، بی آر سی خضدار، ڈگری کالج خضدار سمیت دیگر محکمہ جات کی جانب سے مشترکہ طور پر پیرو عمر سائیٹ پر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ تمام محکموں کے ذمہ داران نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے ۔ اس موقع پر بی آر سی خضدار کے پرنسپل حاجی محمد عالم جتک ، محمد یعقوب زہری ،خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی ، فنانس سیکریٹری محمد خان ساسولی ،انجینئر لیاقت بلوچ ، انجینئر طارق مقبول، پروفیسر غلام مصطفی، منیراحمد مینگل ، سمیع رئوف بلوچ ، منیراحمد لانگو ، شاہجہان بلوچ، محمد خان ، منیراحمد بلوچ ، ریاض قلندرانی ، انعام مینگل ، محمد انور،سعداللہ مینگل ، رئیس تنویرکرد،عبداللہ بلوچ، جواد احمد زرکزئی ،پروفیسر محمد حسن جاموٹ ، عبدالجبار زہری ، عبدالقادر بلوچ ، رئیس نثار مینگل، نادر مسیح ودیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پودے لگائے گئے اور مستقبل میں ان کی حفاظت کی ذمہ داری سعداللہ مینگل کو دی گئی ۔مقررین نے پیرو عمر کے مقام پر شجر کاری مہم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں ماحول کو ترو تازہ کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ پورے ضلع میں شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا ۔ آج ہم سے بادل بھی روٹھ رہے ہیں اور وقت پر بارشیں نہیں ہورہی ہیں اس کی بڑی وجہ درختوں کی کمی اور پہلے سے جو درخت قائم ہیں ان کی کٹائی شامل ہے‘ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے‘ اس صدقہ جاریہ میں سب کو اپنا حصہ شامل کرنا چاہئے تاکہ ہم اپنے ارد گرد کو ترو تازہ رکھیں‘ہمیں خوشی اس بات کی ہے کہ شجر کاری مہم میں سب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تعلیم یافتہ طبقات میں شجر کاری کے حوالے سے جو شعور بیدار ہوچکی ہے اس کے لئے عام طبقات ، زمیندار اور ، دیہی علاقوں کے عوام میں بھی شعور بیداری کے لئے اقدامات کرنے ہونگے ۔

ہارٹی کلچر آفیسر محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ میں پورے ڈویژن میں 40ہزار درخت لگائے ہیں ۔ اور میں تمام شرکاء سے درخواست کرونگا کہ وہ ہمارے ساتھ درخت تو لگارہے ہیں لیکن ضروری ہے کہ مستقبل میں ان پودوں کی حفاظت بھی کریںتاکہ وہ تناو ر درخت بن جائیں ۔