خضدار ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

اتوار 12 مارچ 2017 22:31

خضدار۔12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) خضدار ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق‘ دو شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نال لیویز کے مطابق اتوار کے روز تحصیل نال کے علاقہ لاغر چپ کے مقام پر نال سے جانے والی پک اپ اور مخالف سمت سے آنے والی پک اپ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے‘ زخمیوں کو لیویز نے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں نعمت اللہ ولد عطاء اللہ زخمیوں کی تاب نہ لا کر چل بسا جبکہ زخمیوں عنایت اللہ ولد مولا بخش اور پیر محمد ولد نبی داد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے ٹیچنگ ہسپتال خضدار ریفر کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :