پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام فیصل آباد میں ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کا اجراء

اتوار 12 مارچ 2017 22:31

فیصل آباد۔12 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام فیصل آباد میں ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کا اجراء ہو گیا ہے، اس سلسلے میں افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء الله خاں مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل صدیقی ‘ کمشنر پی آر اے حسن رضا ‘ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی ‘ ارکان اسمبلی میاں عبدالمنان ‘ شیخ اعجاز احمد ‘ ڈاکٹر نجمہ افضل ‘ رضا نصرالله گھمن ‘ رانا شعیب ادریس ‘ چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر ‘ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں ‘ پرنسپل پنجاب میڈیکل کالجز پروفیسر ڈاکٹر الفرید طفر ‘ ڈپٹی میئرز شیخ یوسف ‘ امین بٹ ‘ وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا ذوالفقار ‘ خالد پرویز ورک ‘مختلف محکموں کے افسران ‘ چیمبر آف کامرس ‘ انجمن تاجران و دیگر تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد تقریب میں موجود تھے ، اس موقع پر ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کی امانت سکیم کے تحت نویں ‘ دسویں ‘ اور گیارویںکمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی بھی گی گئی جبکہ لاہور میں ساتویں اور آٹھویں قرعہ اندازی کے خوش نصیبوں میں کاریں ‘ موٹر سائیکلز ‘عمرہ کے ٹکٹس اور دیگر پرکشش انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ویژنری قیادت میں ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم میں شہریوں کی بھر پور شمولیت حکومتی اقدامات کی بھر پور تائید ہے جسکی بدولت نہ صرف ٹیکس گزاروں کو پرکشش انعامات جیتنے کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں بلکہ سازگار ماحول میں ٹیکس کی ادا کرنے کی ترغیب بھی مل رہی ہے جو کہ ٹیکس جمع کرنے کی بہترین حکمت عملی ہے جس سے ٹیکس چوروں کی حوصلہ شکنی ہوگی، انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے منصوبوں کے لئے وسائل ٹیکسیشن کے کے ذریعے ہی حاصل کئے جاتے ہیں جن کی ادائیگی کے لئے بہترین اور موافق ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ سکیم کسی دبائو اور خوف کے بغیر ٹیکس کی ادائیگی میں معاون ثابت ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کا اجراء خوش آئند اقدام ہے جس میں مقامی شہری بھر پور دلچسپی لے کر ریونیو میں اضافہ اور پرکشش انعامات حاصل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں اس سسٹم کے اجراء سے سیلز ٹیکس کا حجم 5.215 ملین روپے سے بڑھ کر 9.384 ملین روپے ہو گیا ہے جبکہ قابل ٹیکس غیر رجسٹرڈ ہوٹلز کو اس نیٹ میں لایا جائے گا لہذا ہوٹلز صارفین سیلز ٹیکس والی حقیقی رسید ضرور حاصل کریں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی خزانے کی ایک ایک پائی شفاف انداز میں عوامی خوشحالی اور ترقی پر خرچ کر رہی ہے، اس سلسلے میں متعدد میگا پراجیکٹس بھی مکمل کئے جارہے ہیں جس میں کسی کو کرپشن کا الزام لگانے کی جرات نہیں ہو گی ، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں اربوں روپے کی لاگت سے شہری ترقی اور عوامی سہولت کے متعدد میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں، بلدیاتی اداروں کی معاونت سے امانت اور دیانت کے ساتھ خدمت کا یہ عمل جاری رہیگا ، انہوں نے چیئرمین ڈاکٹر راحیل صدیقی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریونیو میں اضافہ کے لئے قابل قدر اقدامات کئے ہیں اور ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم شاندار کامیابی کی جانب اہم قدم ہے، انہوں نے افتتاحی تقریب کے کامیاب انعقاد پر کمشنر بی آر اے حسن رضا ‘ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا، چیئرمین پی آر اے ڈاکٹر راحیل صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ لاہور میں کامیابی کے بعد اس سسٹم کا دائرہ فیصل آباد اور صوبہ کے دیگر شہروں تک پھیلایا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں میں ٹیکس دینے کی ترغیب دینے کے لئے امانت سکیم کے تحت قرعہ اندازی کے خوش نصیبوں میں تین بڑی کاریں ‘ موٹر سائیکلز ‘ عمرہ کے ٹکٹس اور اڑھائی سو سے زائد دیگر انعامات تقسم کئے جارہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ شفاف انداز میں گزشتہ آٹھ قرعہ اندازی کے خوش نصیبوں میں 24 کاریں ‘ 40 عمرہ کے ٹکٹس ‘ 40 موٹر سائیکلز ‘ 80 ایل ای ڈی ‘ 80 سمارٹ فونز اور دیگر انعامات فراہم کر چکے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کے تعاون اور پنجاب ریونیور اتھارٹی کی موثر حکمت عملی کی بدولت فروری 2017 ء تک جن ریسٹورنٹس نے فیصل آباد میں ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کے تحت سیل ٹیکس کی ادائیگی کی انکی تعداد 42 ہو چکی ہے ،انہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے فون کالز کے ذریعے نویں ‘ دسویں اور گیارویں مرحلے کی کمپیوٹرائز قرعہ اندازی میں جیتنے والے خوش نصیبوں کو کاریں جیتنے کی اطلاع اور مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :