چین کو فنی کامیابیوں کی صلاحیت میں برتری حاصل ہے ، کے پی ایم جی

اتوار 12 مارچ 2017 22:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) بین الاقوامی اکائونٹنگ فرم کے پی ایم جی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق چین اور امریکہ تعطل انگیز ٹیکنالوجی میں پیش رفتوں میں رہنمائی کی زبردست صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔ ’’خلل انگیزٹیکنالوجیوں کا بدلتا ہوا منظر نامہ‘‘کے عنوان سے یہ سالانہ رپورٹ ابتدائی کمپنیوں اور فارچون 500ایگزیکٹو سمیت 800سے زائد عالمی ٹیکنالوجی لیڈرز کے سروے پر مبنی ہے ۔

(جاری ہے)

امسال کے سروے میں چین کیلئے معمولی بہتری کی عکاسی کی گئی ہے ۔ سروے میں جواب دینے والوں کے 25فیصد کا کہنا ہے انہیں یقین ہے کہ چین خلل انگیز ٹیکنالوجی میں لیڈر ہو سکتا ہے ۔ گزشتہ سال 23فیصد نے اس رائے کا اظہار کیا تھا۔ امریکہ کی توثیق کرنے والوں کی تعداد گزشتہ سال کے 29فیصد کے مقابلے میں 26فیصد رہ گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین جدید ایجادات کے پاور ہائوس کی مینو فیکچرنگ پر انحصار سے ترقی کرتے ہوئے مسلسل تیزی سے کامیابی حاصل کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :