ایتھوپیا ، کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ ،35 افراد ہلاک،درجنوں لاپتہ ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اتوار 12 مارچ 2017 22:11

ادیس بابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے نواح میں کوڑے کرکٹ کو اکٹھا کرنے کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکا م کا کہنا ہے کہ سلائیڈنگ کے وقت وہاں ڈیڑھ سو افراد موجود تھے جبکہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں۔وہاں موجود عارضی گھرزمین بوس ہو کر ہزاروں ٹن کوڑے کے نتیجے دب کر رہ گئے ہیں۔یہ جگہ گذشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے دارالحکومت کے کوڑے کرکٹ کو پھینکنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔وہاں کے ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ ان کے خاندان کے گھروں کو لینڈ سلائڈ نے نگل لیا۔

(جاری ہے)

'میری ماں اور میری تین بہنیں اس وقت وہیں موجود تھی جب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، اب میں ان سب کی قسمت کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔'بہت سے لوگ اس جگہ پر رہنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور کچھ نے وہاں مستقل رہائش اختیار کر رکھی ہے۔یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔اس کے قریب ہی حکام افریقہ کا سب سے بڑا پلانٹ لگا رہے ہیں جس میں کوڑے کرکٹ سے توانائی حاصل کی جائے گی۔یہ منصوبہ ہے کہ چالیں لاکھ افراد پر مشتمل آبادی والے اس شہر کے کوڑے سے بجلی پیدا کی جائے۔

متعلقہ عنوان :