ْہیٹی میں راہگیرکوکچل کرفرارہونیوالے ڈرائیور نے بس ہجوم پرچڑھا دی، 35افراد ہلاک ، 15زخمی

مشتعل افراد کی مسافروں سمیت بس جلانے کی کوشش،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

اتوار 12 مارچ 2017 22:11

پورٹ پرنس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) ہیٹی میں راہگیرکوکچل کرفرارہونیوالے بس ڈرائیور نے بس ہجوم پرچڑھا دی جس کے نتیجے میں 35افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے ،مشتعل افراد کی مسافروں سمیت بس جلانے کی کوشش،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیٹی میں راہگیرکوکچل کرفرارہونیوالے بس ڈرائیور نے بس ہجوم پرچڑھا دی۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ بس کی زد میں آکر 35 افراد ہلاک ،15 زخمی ہوگئے ۔واقعے کے بعد مشتعل افراد نے مسافروں سمیت بس جلانے کی کوشش کی ۔پولیس نے بس ڈرائیور کوحراست میں لے لیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران بس سڑیٹ موسیقاروں کے ایک گروپ پر چڑھا دی ۔واقعہ ہیٹی کے شہر گونئیوز میں پیش آیا جو پورٹ او پرنس کے تقریبا 90میل کے فاصلے پر موجود ہے ۔زخمیو ںکو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :