بائی حکومت علاقے میں ادب اور کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے نمایاں اقدامات کر رہی ہے،رکن جی بی کونسل وزیر اخلاق حسین

اتوار 12 مارچ 2017 22:01

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء)رکن جی بی کونسل وزیر اخلاق حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت علاقے میں ادب اور کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے نمایاں اقدامات کر رہی ہے ،جی بی پاکستان کرکٹ بورڈ میں نمائندگی دلانے میں قاسم بٹ کا کردار نمایاں ہے ۔معروف ادبی تنظیم بزم علم و فن کے زیر اہتمام آغاز جشن نوروز اور یوم پاکستان کے اولین محفل مشاعرے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی صوبائی حکومت علاقے میں ادب اور کھیلوں کے ماحول کو فروغ دیکر روایتی ہم آہنگی کے ذریعے ترقی پسند اور خوشحال گلگت بلتستان کے قیام کیلئے کروڑوں روپوں کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات میں اور چیئر مین PCBسے ٹیلی فونک گفتگو میں طے ہوا ہے کہ گلگت اور سکردو میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ گرائونڈ تعمیر کئے جائینگے جس سے مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور تربیت کے بے شمار مواقع فراہم ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جی بی کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نمائندگی دلانے میں بلتستان کرکٹ ایوسی ایشن کے بانی صدر قاسم بٹ کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ایسے افراد کو ایوارڈ سے نوازا جانا چاہیے لیکن بد قسمتی سے ماضی میں کچھ نہ کرنے والوں کو ایوارڈ دئیے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ جی بی کو PSLمیں نمائندگی دینے کیلئے پُر عزم ہیں اور سپانسر کرنے کیلئے لوگ بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر اسلم حسین سحر کی ادبی خدمات لائق تحسین ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ ہمارا تعاون رہے گا۔ اس موقع پر شعرا نے نوروز اور یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنا کلام پیش کیا۔