غذر، یاسین کے قدیم ثقافتی تہوار جشن تخم ریزی میلہ پرامن انداز میں اختتام پزیر

یاسین کے عوام پرامن اور غیورر قوم ہے،یاسین کے عوام کا نہ صر ف گلگت بلتستان کے آزدی اور دفاع میں نشاندار کردار ہے بلکہ یاسین کے جوان پاکستان کے محافظ ہیں نشان حیدر اس زندہ مثال ہے ،یاسین کے چند شرپسند عناصر نے دشمن ملک ہندوستان سے مل کرنہ صرف یاسین کو بلکہ پوری گلگت بلتستان کو بدنام کیا، آج ہم پاکستان کے وفادر اور محافظ ہے ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان کا اختتامی تقریب سے خطاب

اتوار 12 مارچ 2017 22:01

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) یاسین کے قدیم ثقافتی تہوار جشن تخم ریزی میلہ پرامن انداز میں اختتام پزیرہوا ۔اختتامی تقریب میں ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ،صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹرمحمد اقبال ،رکن گلگت بلتستان اسمبلی ارمان شاہ ،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی فتح اللہ خان نے شرکت کیا ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ یاسین کے عوام پرامن اور غیورر قوم ہے،یاسین کے عوام کا نہ صر ف گلگت بلتستان کے آزدی اور دفاع میں نشاندار کردار ہے بلکہ یاسین کے جوان پاکستان کے محفظ ہے،نشان حیدر اس زندہ مثال ہے ،یاسین کے چند شرپسند عناصر نے دشمن ملک ہندوستان سے مل کرنہ صرف یاسین کو بلکہ پوری گلگت بلتستان کو بدنام کیا آج ہم پاکستان کے وفادر اور محافظ ہے ۔

(جاری ہے)

ہم کسی دہشتگرد کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔میرا عوام یاسین سے التجا ہے کہ اپنے صفوں سے غداروں کوایک ایک کر کے پکڑکر حکومت کے حوالے کرے۔اس مملکت خداد پاکستان کو کمزر کرنے کے لیے دشمنوں نے چاروں اطراف سے سازشوں کا جھال بچھایا ہے ۔ہم اس وقت فرقہ ،پارٹی ،لسانیات سے پاک ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہے ۔آج یاسین کے عوام نے تمام خدشات اور ابہام کے باجود ہزاروںسالوں سے جاری اپنے ثقافتی تہوار کو پرامن طریقے سے منا کر دہشتگرد ذہنیت کو شکت دیا ہے جس پر میں عوام یاسین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

اس سال شندور میلے کی تمام تر انتظامات گلگت بلتستان حکومت کرگا۔جس میں یاسین کے پولوٹیم کو بھی چامل کیا جائے گا۔یاسین کے منفرد ثقافتی تہوار جشن تخم ریزی کو سرکاری طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چند شرپسند عناصر گلگت بلتستان کے اندار فرقہ واریت ،لسانیت اور قومیت کو ہوا دینے کی ناکام م کوشش کررہے ہے ۔انہوں نے یاسین میں 30بیڈہسپتال اور گوپس تایاسین میں روڑ کو ری کارپٹ کرنے کا اعلان کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹرمحمد اقبال نے کہا کہ سی پیک کے تحت غذر چترال روڑ کو سی پیک روٹ کے متبال کے طور پر تعمیرکرنے کا اصولی فیصلہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت نے غذرمیں تمام مردہ منصوبوں کو دوبارہ زندہ کرنے کرنا شروغ کیا ہے یاسین موجود سرکاری منصوبوں کو جلد پائے تکمیل تک پہنچاینگے ۔تقریب کے اخر میں ممبرقانون ساز اسمبلی و منتظم جشن تخم ریزی راجہ جہانذیب نے تمام مہمانوں کا فردا فراد شکرایہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :