مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعلیم کو اہمیت دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے‘’’ہر بچہ اسکول میں‘‘ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام طبقات کوملکر اپنا کردار ادا کرناچاہئے

ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدارآغا شکیل احمددرانی کی بات چیت

اتوار 12 مارچ 2017 22:01

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدارآغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعلیم کو اہمیت دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔’’ہر بچہ اسکول میں‘‘ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام طبقات کوملکر اپنا کردار ادا کرناچاہئے ۔علم کی روشنی ہر جگہ پھیلنے سے اس خطے میں ترقی کا ایک نیا دور آئیگااور ہمارا مستقبل تعلیم یافتہ ہوگا ۔

خضدار میں بڑے پیمانے پر تعلیمی ادارے بن رہے ہیں یونیورسٹیز کا قیام مستقبل میں تعلیمی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہونگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاکہ خوشی اس بات کی ہے کہ تعلیم کی جانب توجہ دلانے اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہوئے اس میں شامل ہورہے ہیں ان کاوشوں سے یہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انشاء اللہ ہمارا مستقبل تعلیم کے حوالے سے روشن اور تابنا ک ہے ۔

(جاری ہے)

خضدار میں نوابزادہ میر سکند رشہید یونیورسٹی ، وومن یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے قیام کے باعث خضدار علمی درسگاہوں کا مرکز بننے والاہے ۔ ہماری نئی نسل کے لئے تعلیم کے وسیع مواقع پیدا ہونے سے علم کی کرنیں ہر سمت بکھریں گی ۔انہوںنے کہاکہ خضدار شہر اور دیہی علاقوں میں داخلہ مہم کو بڑے زور شو ر کے ساتھ کامیاب بنانا چاہئے ۔ اور ا س میں ہمیں خوشی بھی ہورہی ہے تمام طبقات داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جس سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ اب ہمارے معاشرے میں شعور بیدارہوچکی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنا ہے تو تعلیم کو عام کرنا ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ اب تعلیمی ترقی کے لئے سب ملکر اقدامات کررہی ہیں ۔حکومت کی کوشش ہوگی کہ و ہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تعلیمی سہولیات مہیا کرے ۔جس کے لئے ایک خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے ۔ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے پارٹی رہنمائوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

متعلقہ عنوان :