ملک پر ہمیشہ بدعنوان قیادت مسلط کی جاتی رہی ہے جن کا مقصد صرف اپنی تجوریوں کو بھرنا اور کرپشن کرنا تھا‘ جماعت اسلامی نے ہمیشہ سیاست کو خدمت دیانت اور امانت کے فریضے کے ساتھ ادا کیا ہے یہی وجہ ہے مخالفین بھی جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت کے معترف ہیں

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی بات چیت

اتوار 12 مارچ 2017 22:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ نے کہا ہے کہ ملک پر ہمیشہ بدعنوان قیادت مسلط کی جاتی رہی ہے جن کا مقصد صرف اپنی تجوریوں کو بھرنا اور کرپشن کرنا تھا ۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ سیاست کو خدمت دیانت اور امانت کے فریضے کے ساتھ ادا کیا ہے یہی وجہ ہے مخالفین بھی جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت کے معترف ہیں ۔

خوشحال پاکستان فنڈمہم کے ذریعے ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں خوشحال پاکستان فنڈمہم میں فنڈز اکھٹے کیے جا رہے ہیں جماعت اسلامی کی قیادت کرپشن سے پاک قیادت ہے ماضی میں عبد الستار افغانی اور نعمت اللہ خان اس کی مثال ہیں ،کراچی میں عبد الستار افغانی 7سال تک مئیر رہے لیکن وہ اپنا ذاتی گھر نہ بنا سکے۔

(جاری ہے)

نعمت اللہ خان نے بھی سٹی ناظم کی حیثیت سے شہر کی خدمت کی ،امانت اور دیانت کی مثالیں قائم کیں۔سراج الحق صوبائی وزیر خزانہ اور سینئر وزیر رہے لیکن ان پر آج تک کوئی انگلی نہی اٹھا سکا۔ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب بھی ملک میں کوئی آفت یا مشکل وقت آتا ہے عوام جماعت اسلامی کو دل کھول کر عطیات دیتے ہیں اور جماعت اسلامی کے اسپتال ، لیبارٹریز ، یتامیٰ مراکز اور دیگر فلاحی مراکز اس بات کا ثبوت ہیں کہ جماعت اسلامی عوام کی امیدوں پر پورا اترتی ہے ، جماعت اسلامی کو ماضی میں بھی عوامی خدمت اور دیانت کی ہی بدولت عوام نے رضاکارانہ طور فنڈ دیا ہے اور آئندہ بھی دیں گے۔

خوشحال پاکستان فنڈ مہم میں بھی عوام ماضی کی طرح تعاون کریں گے اور خوشحال پاکستان فنڈ مہم ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ملک کے اندر کرپشن کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی اور بھر پور مہم ،جدو جہد کا آغاز کیا۔کرپشن کے خلاف جدو جہد ان شاء اللہ ضرور کامیاب ہوگی اور پاکستان ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان بن کر رہے گا۔

اسلامی اور خوشحال پاکستان ہی عوام کے مسائل کاحل اور ملک کو بحرانوں سے نجات کی ضمانت ہے جماعت اسلامی پاکستان نے ملک بھر میں خوشحال پاکستان فنڈ قائم کر کے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے اندر جمہوریت ہے اور قیادت کرپشن سے پاک ہے اور جماعت اسلامی نے امانت اور دیانت کی مثالیں قائم کی ۔

متعلقہ عنوان :