گوادر کے قریب سربندر پل کو دھماکہ سے اڑانے کے خلاف گوادر اور پسنی میں مظاہرے

اتوار 12 مارچ 2017 22:01

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) گوادر کے قریب سربندر پل کو دھماکہ سے اڑانے کے خلاف گوادر اور پسنی میں مظاہرے ، تفصیلات کے مطابق اتوارکو گوادر کے قریب سربندر پل کو دھماکہ سے اڑانے کے خلاف گوادر اور پسنی میں مظاہرے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھتے سازش کے تحت بلوچستان کے پر امن حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔