گستاخان رسول بلاگرز کے ذریعہ پورے پاکستان کو دارالفساد بنا رہے ہیں،مولانا سمیع الحق

آپریش ردالفساد میں سب سے پہلے گستاخان رسول کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،دشمنان اسلام اور مغربی طاقتیں ختم نبوت اور توہین رسالت سے متعلق آئینی رکاوٹوں کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہیں،امیر جے یو آئی (س)

اتوار 12 مارچ 2017 22:01

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ گستاخان رسول بلاگرز کے ذریعہ پورے پاکستان کو دارالفساد بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق شاہ منصور صوابی میں ختم نبوت کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخان رسول بلاگرز کے ذریعہ پورے پاکستان کو دارالفساد بنا رہے ہیں، آپریش ردالفساد میں سب سے پہلے گستاخان رسول کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام اور مغربی طاقتیں ختم نبوت اور توہین رسالت سے متعلق آئینی رکاوٹوں کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باراک اوباما نے اس مقصد کیلئے خصوصی ایلچی پاکستان بھیجا جو اور لوگوں کے علاوہ مجھ سے بھی ملا اور ہمیں ان دفعات کو ختم کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔