حکومتی اقدامات کے باعث ماضی کی نسبت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی طرح شاید کی کسی نے لڑی ہو ، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، سی پیک منصوبے میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے بے شمار مواقع ہیں،پاکستان میں جمہوری اقدار مستحکم ہو رہی ہیں اور مثبت تنقید جمہوریت کا حسن ہے، ملک کو برداشت اور تحمل کے جذبے کی ضرورت ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ور ثہ مریم اورنگزیب کا اقراء یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

اتوار 12 مارچ 2017 21:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ور ثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی طرح شاید ہی کسی ملک نے لڑی ہو، حکومتی اقدامات کے باعث ماضی کی نسبت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی طرح شاید کی کسی نے لڑی ہو ، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے،سی پیک منصوبے اور توانائی کے شعبے میں روزگار کے بے پناہ مواقع ہیںنوجوان سی پیک ، توانائی اور دوسرے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں اقراء یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراقراء یونیورسٹی کے چانسلر ہنید لاکھانی، صدر وسیم قاضی، اقراء یو نیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے ڈین ڈاکٹر محمد اسلام اور پراجیکٹ ڈائریکٹر اسلام آباد کیمپس ابراہیم خان سیمت طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ڈگریاں وصول کرنے والے طلباء کے لئے آج کا خوشی کا دن ہے، ان طلبہ کے والدین بھی آج بہت خوش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنی70سال ہونے کو ہیں یہ وہ ملک ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری اقدار مستحکم ہو رہی ہیں اور مثبت تنقید جمہوریت کا حسن ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ چیلنج سمجھ کر لڑر ہے ہیں دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی طرح شاید ہی کسی ملک نے لڑی ہو۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے حکومتی اقدامات کے باعث ماضی کی نسبت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کا کر دار بھی اہم ہے۔

وزیر مملکت نے کانوکیشن میں ڈگری حاصل کرنے والے طلباء سے کہا کہ وہ ملک کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ آنے والی70سال آپ کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے بے شمار مواقع ہیں، توانائی کے شعبے میں بھی روزگار کے بے پناہ مواقع ہیں نوجوان سی پیک ، توانائی اور دوسرے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

وزیر اعظم یوتھ پروگرام ، تعلیمی اصلاحات پروگرام اور ہیلتھ کیئر پروگرام میں بھی نوجوانوں کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جتنے بھی پروگرام شروع کئے ہیں ان میں سے بیشتر نوجوانوں سے متعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت سے آگاہی حاصل کر کے اسے اجاگر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات پاکستان کی ثقافت کو اُجاگر کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ نئی نسل کو اپنی کوششوں سے مقام بنانا ہوگا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے مثبت تشخص اور ثقافت کی ترویج کیلئے تمام تعلیمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے اور ہم انتہا پسندی کا مقابلہ صبر ، برداشت اور تحمل سے کرتے ہیں۔

ملک کو برداشت اور تحمل کے جذبے کی ضرورت ہے، ملک کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے حکومت کی طرف سے مہیا کردہ مواقع سے نوجوان بھر پور استفادہ کریں۔ وزیر مملکت نے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کا دن تمام طلبہ کے والدین کے نام ہیںاور آج استاتذہ کیلئے بھی مسرت کا دن ہے ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔اس سے قبل مریم اورنگزیب نے فارغ التحصیل طلبا و طالبات میںڈگریاں بھی تقسیم کیں۔ تقریب کے آخر میں اقراء یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ور ثہ مریم اورنگزیب کو یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔