چکوال‘ ماں بیٹی سالم کے قریب تیز رفتار کار کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں

اتوار 12 مارچ 2017 21:51

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) قصبہ کھنڈوعہ تھانہ کلر کہار کی ماں بیٹی سالم کے قریب تیز رفتار کار کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

17سالہ بیٹی اور 50سالہ ماں مہر بھری زوجہ توریز دم کرانے کیلئے موٹر وے کے ذریعے سالم انٹر چینج پر اتریں اور وہاں پر اتر کر سڑک عبور کر رہی تھیں کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :