لائن آف کنٹرول کے ساتھ چھری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ‘ چھفار گائوں کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا‘ فائرنگ کے نتیجہ میں 60 سالہ ایک معمر شخص اور 15 سالہ جونسال لڑکی زخمی ہوگئے‘ آئی ایس پی آر

اتوار 12 مارچ 2017 21:51

لائن آف کنٹرول کے ساتھ چھری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) لائن آف کنٹرول کے ساتھ چھری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے دوران چھفار گائوں کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں 60 سالہ ایک معمر شخص اور 15 سالہ جونسال لڑکی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی فوج کے دستوں نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور دونوں زخمیوں کو عباس پور سول ہسپتال منتقل کردیا۔