لاڑکانہ ،خیرپور پل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کا موٹرسائیکلوں کو ٹکر، خاتون سمیت چار افراد زخمی

اتوار 12 مارچ 2017 21:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) لاڑکانہ خیرپور پل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کا موٹرسائیکلوں کو ٹکر، نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ خیرپور پل روڈ پر ہٹڑی غلام شاہ تھانہ کے حد جتوئی چوک پر تیز رفتار ٹریکٹر کا اوور ٹیک کے باعث دو موٹرسائیکلوں سے ٹکر ہوئی نتیجے میں گاؤں پیر گوٹھ کی رہائشی خاتون ابرا، اس کے شوہر صاحب ڈنو بڑدی، لاڑکانہ کا رہائشی شوال خان میرانی اور حبدار علی شدید زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال شعبہ حادثات پہنچایا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب حد کے ہٹڑی غلام شاہ تھانہ پولیس نے کاروائی کے دوران ٹریکٹر تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :