ٹریفک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو راہگیروں کے زخمی ہونے کے واقعہ کیخلاف لاڑکانہ میں کاروباری مراکز مکمل طور پر بند

اتوار 12 مارچ 2017 21:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) تجاوزات کے خلاف گذشتہ روز ہونے والے آپریشن کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو راہگیروں کے زخمی ہونے والے واقعے کے خلاف اتوار کے روز لاڑکانہ میں بیشتر کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے جب کے مشتعل افرد نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا مظاہرین کا کہنا تھا کے فائرنگ کر نے والے پولیس اہلکار کو گرفتار تو کیا گیا ہے تاہم اس کے خلاف مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے دوسری جانب تجاوزات کا جواز بناکر ڈپٹی کمشنر کاشف ٹیپو نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کے ڈپٹی کمشنر کاشف ٹیپو کا تبادلہ اور گرفتار پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :