سجاول ،حساس قراردی گئی درگاہ شاہ عقیق سے مشکوک افراد کو حراست میںلے لیا گیا

اتوار 12 مارچ 2017 21:41

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) سجاول ضلع کی حساس قراردی گئی درگاہ شاہ عقیق سے گذشتہ رات مشکوک افراد کو حراست میں لیاگیاہے ، ذرائع کا کہناہے کہ پولیس نے گذشتہ رات درگاہ شاہ عقیق پر کاروائی کرتے ہوئے مشکوک افراد کو حراست میں لیاہے پولیس نے کاروائی کی تصدیق کی ہے تاہم کسی کو حراست میں لینے کے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکارکیاہے ،واضع رہے کہ بھارتی سرحدی اور ساحلی علاقے میں درگاہ شاہ عقیق پر نوچندی اور ہرہفتے کو کراچی اور دیگر علاقوں سے زائرین کی بڑی تعداد پہونچتی ہے ،جبکہ موجودہ حالات کے پیش نظر درگاہ کو حساس قراردیکر سیکورٹی اقدامات بھی سخت کئے گئے ہیں ۔