شکارپور پولیس کی کارروائی ، کوئٹہ سے آنیوالی دو مزدا گاڑیوں پر چھاپہ ، 14من 2 کلو چرس برآمد ، چار ملزمان گرفتار کرنے کی دعوی

اتوار 12 مارچ 2017 21:41

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) شکارپور پولیس کی کاروائی ، کوئٹہ سے آنے والی دو مزدا گاڑیوں پر چھاپہ ، 14من 2 کلو چرس برآمد ، چار ملزمان گرفتار کرنے کی دعوی ، برآمد کیے گئے چرس کی مالیت کروڑوں روپیہ بتائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکارپور ذیشان صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر اسٹورٹ گنج تھانے کی پولیس نے جیکب آباد شکارپور بائی پاس والے علائقے میں جیکب آباد سے آنے والی دو مزدا گاڑیوں کو روک کر تلاشی لینے بعد مزادگاڑیوں سے 562 کلوچرس برآمد کیا اور چار ملزمان امین اللہ ، محمد خیر ، محمد نسیم اور عبدالحکیم پٹھان کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا ، ایس ایس نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 2017ع 9,21,22سی کے تحت دو مقدمات درج کیے ہیں ، انہو ںنے مزید بتایا کہ ملزمان جو بلوچستان کے علائقے قلعہ عبداللہ سے مزدا گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر سکھر اور نواب شاہ جارہے تھے ، برآمد کیاگیا چرس اعلی کوالٹیٹی کا ہے جس کی مالیت بازار میں 5کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :