آصف علی زرداری کی قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ڈاکٹر عاصم حسین سے طویل ملاقات

آصف زرداری نے ٹیلی فون پر فاروق نائیک سے ڈاکٹر عاصم کی رہائی سے متعلق مختلف امور پر مشاورت کی، ڈاکٹر عاصم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

اتوار 12 مارچ 2017 21:41

آصف علی زرداری کی قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ڈاکٹر عاصم حسین سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ڈاکٹر عاصم حسین سے طویل ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری بلاول ہاوس سے اچانک قومی اداراہ برائے امراض قلب گئے جہاں انہوں نے اپنے قریبی دوست ڈاکٹرعاصم حسین سے طویل ملاقات کی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک سے ٹیلیفون پررابطہ کرکے ڈاکٹرعاصم کی رہائی سے متعلق مختلف امورپربھی مشاورت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹے سے زائد دورانیے پرمشتمل ملاقات کے دوران ڈاکٹرعاصم نے سابق صدرکو اپنے خلاف قائم مقدمات اوران میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پرآصف زرداری نے ڈاکٹرعاصم حسین سے ان کی خیریت دریافت کی، انہوں نے ڈاکٹرعاصم کی صحت پرتشویش کا اظہاربھی کیا جبکہ آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹرعاصم حسین سے ملاقات میں ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گروں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سمیت مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔