جرمنی ، ہوائی اڈوں پرگرانڈ اسٹاف یونین کا (آج ) سے 25گھنٹوں کی ہڑتال شروع کرنے کا اعلان

اتوار 12 مارچ 2017 21:20

جرمنی ، ہوائی اڈوں پرگرانڈ اسٹاف یونین کا (آج ) سے 25گھنٹوں کی ہڑتال ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) جرمن دارالحکومت برلن کے دونوں ہوائی اڈوں ٹیگل اور شونیفیلڈ پر گرانڈ اسٹاف کی یونین ویردی نی(آج ) پیر سے 25گھنٹوں کی ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق برلن کے دونوں ہوائی اڈوں ٹیگل اور شونیفیلڈ پر گرانڈ اسٹاف کی یونین ویردی نے 25گھنٹوں کی ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔(آج ) پیر سے شروع ہونے والی اس ہڑتال کی وجہ سے تقریبا ایک ہزار پروازیں متاثر ہوں گی۔ عملے کی یونین اجرتوں میں اضافے کا مطالبہ رکھتی ہے۔ گزشتہ جمعہ کے روز بھی ہڑتال سے برلن کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا کیونکہ 700 کے قریب پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :