ترک وزیر اعظم کا دورہ ڈنمارک منسوخ کر دینا چاہیے، ڈینش وزیر اعظم

اتوار 12 مارچ 2017 21:20

ترک وزیر اعظم کا دورہ ڈنمارک منسوخ کر دینا چاہیے، ڈینش وزیر اعظم
کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) ڈنمارک کے وزیر اعظم لارس لوکی راسموسن نے ترکی اور ہالینڈ کے مابین حالیہ سفارتی کشیدگی کے تناظر میںتجویز پیش کی ہے کہ ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کا دورہ ڈنمارک منسوخ کر دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی اور ہالینڈ کے مابین حالیہ سفارتی کشیدگی کے تناظر میں ڈنمارک کے وزیر اعظم لارس لوکی راسموسن نے تجویز کیا ہے کہ ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کا دورہ ڈنمارک منسوخ کر دینا چاہیے۔ یلدرم نے اسی ماہ ڈنمارک کا دورہ کرنا ہے۔ دوسری طرف فرانسیسی وزیر خارجہ نے ترکی اور یورپی ممالک مابین تنا کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے البتہ یہ بھی کہا کہ انقرہ حکومت کو اشتعال انگیز بیانات سے باز رہنا چاہیے۔