بنگلہ دیشی بری فوج میں پہلی مرتبہ آبدوزوں کی شمولیت

آبدوزوں کی شمولیت سے بحرانی ایام میں ملک کی سمندری سرحدوں کا مناسب انداز میں تحفظ ممکن ہو سکے گا،وزیراعظم حسینہ واجد

اتوار 12 مارچ 2017 21:20

بنگلہ دیشی بری فوج میں پہلی مرتبہ آبدوزوں کی شمولیت
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) بنگلہ دیش کی بحری فوج میں پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر دو آبدوزوں کو شامل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی بحری فوج میں پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر دو آبدوزوں کو شامل کر دیا گیا۔ وزیراعظم شیخ حسینہ نے چٹاگانگ کی بندرگاہ پر منعقدہ خصوصی تقریب دونوں آبدوزیں ملکی بحریہ کے حوالے کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آبدوزوں کی شمولیت سے بحرانی ایام میں ملک کی سمندری سرحدوں کا مناسب انداز میں تحفظ ممکن ہو سکے گا۔ ڈھاکا حکومت نے دونوں آبدوزیں چین سے 203 ملین ڈالر میں خریدی ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر سے بنگلہ دیشی نیوی کے سیلرز اور افسران کو چینی فوجی ماہرین آبدوزوں کے استعمال کی تربیت دے رہے تھے۔ اس تربیتی عمل کی تکمیل پر ان آبدوزوں کو ملکی بحری بیڑے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :