بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر مستعفی، گوا کا وزیر اعلی بنایا جائے گا،بھارتی میڈیا

اتوار 12 مارچ 2017 21:20

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر مستعفی، گوا کا وزیر اعلی بنایا جائے گا،بھارتی ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے استعفی دیدیا، منوہر پاریکر کو گوا کا وزیر اعلی بنایا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پاریکر نے استعفی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا سبب یہ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی کی اعلی قیادت انہیں گوا کا وزیر اعلی بنانے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ تاہم یاد رہے کہ بی جے پی نے گوا کے ریاستی انتخابات میں 13 جبکہ کانگیس نے 17 نشستیں جیتی ہیں۔ بی جے پی کو گوا میں حکومت بنانے کیلئے ابھی مزید 21 کامیاب اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔ یوں تاحال گوا کی اسمبلی ایک معلق اسمبلی معلوم ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :