بھارتی وزیر خزانہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے ہوئے زمین پر گر گئے ،دماغ میں گہری چوٹ لگنے سے بے ہوش

اتوار 12 مارچ 2017 21:20

بھارتی وزیر خزانہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے ہوئے زمین پر گر گئے ،دماغ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے ہوئے گر کر سر میں چوٹ لگنے سے بے ہو ش ہو گئے ،ابتدائی طبی امداد کے فوری بعد انہیں دہلی بھجوادیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق زیر خزانہ ارون جیٹلی ہری داور میں ہربل فوڈ پارک میں ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے وقت اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر گئے ،جس سے ان کے سر میں چوٹ لگی اور وہ فوری بے ہوش ہو گئے،موقع پر موجود امدادی اداروں نے ہنگامی حالت میں انہیں ابتدائی طبی امدادی دی اور فوری طور پر انہیں دہلی کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے ۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وزیر خزانہ اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے انتہائی قریبی ساتھی اورن جیٹلی ہربل فوڈ پارک میں منعقدہ تقریب سے واپس آنے کے لئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے لگے تو پائدان پر اپنا توازن کھو بیٹھے اور ہاتھ چھوٹنے سے نیچے گر گئے ۔ ڈاکٹرز نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی اور ان کے دماغی ٹیسٹ کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :