سویڈن دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ کا حامل ملک، پاکستان کا 196 واں نمبر

اتوار 12 مارچ 2017 21:20

سویڈن دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ کا حامل ملک، پاکستان کا 196 ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) سویڈن دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ کا حامل ملک بن گیا،پاکستان 196ویں نمبر پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے میں چھپنے والی سٹڈی رپورٹ کے مطابق سکینڈی نیونا کا ملک سویڈن دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ کا حامل ملک ہے۔

(جاری ہے)

اس سٹڈی رپورٹ میں دنیا کے سب سے زیادہ کارآمد اور طاقتور پاسپورٹس کے حامل ممالک کی لسٹ دی گئی ہے جن میں بیلجیم دوسرے، اٹلی تیسرے، سپین چوتھے، آئرلیںڈ پانچویں، فن لینڈ چھٹے، جرمنی ساتویں، ڈنمارک نویں اور سوئٹزرلینڈ دسویں نمبر پر براجمان ہے۔

سٹڈی رپورٹ کے مطابق سویڈش پاسپورٹ کے حامل شہری دنیا کے 176 ممالک میں بغیر ویزہ کے سفر کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب مشرق وسطی میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ سب سے طاقتور مانا جاتا ہے جہاں کے شہری دنیا کے 122 ممالک میں بغیر ویزہ کے سفر کر سکتے ہیں۔ مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں کویت دوسرے، قطر تیسرے، بحرین چوتھے جبکہ سلطنت عمان پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ خیال رہے کہ اس سٹڈی رپورٹ میں پاکستان 196ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :