سی سی پی او لاہور کی شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت

اتوار 12 مارچ 2017 21:12

سی سی پی او لاہور کی شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت
لاہور۔12 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے کہاہے کہ پولیس اس شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے اوراس شہر کے باسیوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطردہشتگردی کے خلاف متحد اور تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،دشمن تب تک ہم پر حملہ نہیں کرسکتا جب تک پولیس اور عوام ایک پیج پر ہیں،اگر عوام اپنے گلی محلے میں موجودہر گھر سے شناسا ہوجائے تو کسی دہشتگرد کا سہولت کار ہماری گلی محلے میں قیام پذیر نہیں ہوسکتا ،دشمنوں کے ناپاک عزائم کو اجتماعی کاوشوں سے ناکام بنائینگے،سفاک دشمن حوصلہ مند عوام کے عزم کے سامنے کھڑے نہیں رہ سکتے،انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ہماری سب سے اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مامور اہلکاروں کو ہر گاڑی اور موٹرسائیکل سوارکو مکمل چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،شہر کے مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ہیں جن میں کراے داروں کے کوائف کی چیکنگ بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے کی جارہی ہے،گذشتہ روز تمام ڈویژنل ایس پیز نے چرچوں کے اردگرد سرچ آپریشنز اورموئثر گشت کئے،ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو تھریٹ اور ڈیوٹی بارے بریفنگ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :