مردم شماری کے موقع پر غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو6ماہ قید اور50ہزارروپے جرمانے کی سزاہوگی،چیف سیکرٹری پنجاب

اتوار 12 مارچ 2017 21:12

مردم شماری کے موقع پر غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو6ماہ قید اور50ہزارروپے ..
خانیوال۔12 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) مردم شماری پر غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزاہوگی، تفصیل کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے بھر کے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو تحریری طورپر اطلاع دی ہے کہ صوبہ میںمردم شماری کے موقع پر غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو6ماہ قید اور50ہزارروپے جرمانے کی سزاد ی جائیگی، انہو ںنے ہدایت کی اس سلسلے میں مناسب تشہیر کردی جائے ۔

متعلقہ عنوان :