سینیٹر شیری رحمن نے سی آئی اے کے لوگوں کو ویزے دینے کے متعلق حسین حقانی کے موقف کو مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی کی حکومت نے اسامہ کے خلاف آپر یشن کیلئے سی آئی اے یا امر یکہ کی کوئی خفیہ سپورٹ نہیں کی‘ میں نے امر یکہ میں بطور پاکستانی سفیر انٹیلی جنس اور امر یکی فوجی اہلکاروںکو ویزہ دینے سے انکار کیا اور ہماری حکومت نے ہی شمسی ایئر بیس کو امر یکہ سے واپس لیا‘سینیٹر پیپلزپارٹی

اتوار 12 مارچ 2017 21:02

سینیٹر شیری رحمن نے سی آئی اے کے لوگوں کو ویزے دینے کے متعلق حسین حقانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نیسی آئی اے کے لوگوں کو ویزے دینے کے متعلق حسین حقانی کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے اسامہ کے خلاف آپر یشن کیلئے سی آئی اے یا امر یکہ کی کوئی خفیہ سپورٹ نہیں کی‘ میں نے امر یکہ میں بطور پاکستانی سفیر انٹیلی جنس اور امر یکی فوجی اہلکاروںکو ویزہ دینے سے انکار کیا اور ہماری حکومت نے ہی شمسی ایئر بیس کو امر یکہ سے واپس لیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز شیری رحمن نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ جب بھی امر یکیوں کے ویزے کے حوالے سے میرے پاس ویزہ کیلئے کوئی درخواست آتی میں اس وقت صدرآصف زرداری اور حکومت سے مکمل مشاورت کرتی اور میں سو فیصد یقین سے کہتی ہوں کہ ہم نے ملکی اور قومی مفادات سے ہٹ کر کسی بھی امر یکی اہلکار کو کوئی ویزہ نہیں دیا اور امر یکہ سے کوئی ایسا معاہدہ نہیں کیا جس سے پاکستان کے مفادات متاثر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ حسین حقانی امر یکہ کے ہو کر رہ چکے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ حسین حقانی امر یکہ میں کسی دبائو کے تحت باتیں لکھ رہے ہوں ۔

متعلقہ عنوان :