بونیر کی ترقی کیلئے بے شمار منصوبے شروع کررکھے ہیں ،عبد الولی خان یونیورسٹی کیمپس کو یونیورسٹی میں تبدیل کردیا ،کامرس کالج میں باقاعدہ کلاسز شروع ہوگئی ہیں ،ضلع میں دو ڈگری کالجز ،چار ہائیر سیکنڈری اور درجنوں دیگر سکولز بنا دئیے گئے ہیں ،ہزاروں نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پرروزگار دیاگیا

صوبائی وزیر مذہبی حاجی حبیب الرحمان خان کاتقریب سے خطاب

اتوار 12 مارچ 2017 21:01

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء)صوبائی وزیر مذہبی حاجی حبیب الرحمان خان نے کہاہے کہ بونیر کی ترقی کیلئے بے شمار منصوبے شروع کررکھے ہیں ،عبد الولی خان یونیورسٹی کیمپس کو یونیورسٹی میں تبدیل کردیاہے ،کامرس کالج میں باقاعدہ کلاسز شروع ہوگئے ہیں ،ضلع میں دو ڈگری کالجز ،چار ہائیر سیکنڈری اور درجنوں دیگر سکولز بنا دئیے گئے ہیں ،ہزاروں نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد روزگار دیاگیا ،طلبائ اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں اور اساتذہ کا احترام کریں ،معماران قوم کی بہترمستقبل والدین اور اساتذہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،پرائیویٹ سکولوں کا تعلیمی میدان میں کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے دی لیڈر شپ سکول اینڈ کالج پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ سواڑی میں تیسری سالگرہ کے موقع پر نمایاں طلبائ کے اعزاز میں منعقدہ روح کمال ٹیلنٹ ایوارڈ شو سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی نے کی ،تقریب سے منیجنگ ڈائریکٹر انجنیئر ناصر علی ،پرنسپل محمد طارق ،پرنسپل کالج سیکشن افتخار احمد اور دیگر نے بھی خطاب کئے تقریب میں طلبائ نے قومی و ملی ترانے ،نغمے ،ٹیبلو ،خاکے ،تقاریر پیش کئے۔

(جاری ہے)

۔۔اس موقع پر والدین ،اساتذہ ،طلبائ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر انجنیئر ناصر علی نے معروف سماجی شخصیت اپنے چچا بشیر خان مرحوم کی یاد میں بشیر میموریل ٹرسٹ کا اعلان کیا جس کی رو سے سکالر شپ میں پچاس طلبائ کو مفت داخلے اور تعلیم دئیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ دی لیڈر شپ سکول اینڈ کالج پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ہی بشیر میموریل ٹرسٹ کی دفتر ہے انہوں نے کہاکہ سکول رواں سال میں گرلز سیکشن میں بی ایس ،بی ایس سی کا آغاز بھی کریں گے ،صوبائی وزیر حبیب الرحمان نے والدین اور طلبائ پر زور دیا کہ بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اساتذہ کا ساتھ نبھائیں اور ان پر کھڑی نظر رکھیں انہوں نے کہاکہ تعلیمی سرگرمیاں صرف استاد،ادارے کا کام نہیں بچوں کے بہتر تربیت ہی مثبت تبدیلی لا سکتی ہے اور ایک اچھا معاشرہ وجود میں آتا ہے انہوں نے معاشرے کے تمام ستون کو بہتر معاشرہ کی تشکیل کیلئے ان کی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ،انہوں نے کہاکہ والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ معماران قوم کے بہتر مستقبل کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھے تاکہ آئندہ نسل دور جدید کے چیلنجز سے باآسانی مقابلہ کرسکے آخر میں انٹرنل اور بورڈ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائ میں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔